جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

راولپنڈی،مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین کے ہوش ربا انکشافات

datetime 2  مارچ‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مںینہ پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے جبکہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین نے ہوش روبا انکشافات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لواحقین نے بچے کی موت کو پولیس حراست میں تشدد کے بعد مقابلے میں ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا۔بچے کے چچا انار گل نے کہا کہ 13 سالہ سلیمان کے والد کی کمر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والد بستر پر جب کہ بھتیجا سلیمان ہمارے ساتھ فروٹ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے۔

ورثا کے مطابق 25 فروری کو پولیس گھر آئی تو ہم نے 13 سالہ سلیمان کو خود حوالے کیا کہ پولیس کو اگر کچھ شک ہے تو بے شک جانچ پڑتال کرلے۔انہوں نے کہا کہ چار دن بعد بچے کی ہلاکت کی اطلاع دیکر میت وصول کرنے اور کسی قسم کا احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی مانگنے کے لیے پولیس نے رابطہ کیا، بچے کے متعلق اگر کچھ تھا بھی تو اس کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔لواحقین نے الزام لگایا کہ بچے کو پولیس حراست میں مبینہ تشدد کرکے مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، بچہ مکمل صحت مند تھا لیکن اسکی آنکھ کے نیچے اور چہرے سمیت جسم پر زخموں کی نشانات ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس اور وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، پولیس نینصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلیمان اور خلیل نامی ملزمان کی ہلاکت کے حوالے سے ہفتے کی صبع ہینڈ اوٹ جاری کیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا ملزمان کی قبضے سے برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری شاہ فیصل خان کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کا فائر کانسٹیبل وسیم عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔چچا نے کہا کہ پولیس افسران نے انکوائری کروا کر ملوث عملے کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر بچے کی میت وصول کی ہے، ہمیں انصاف چاہیے حصول کے لیے پولیس کو بھی درخواست دے رھے ہین اور دیگر فورمز پر بھی رجوع کررھے ہیں۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ سلمان نامی لڑکے کی عمر 18/19 سال تھی جو خطرناک ڈکیت گینگ کا رکن اور ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران شاہ فیصل خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جو صوابی سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مکان دیکھنے راولپنڈی آئے تھے۔پولیسں کے مطابق سلمان نامی لڑکا گزشتہ روز پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا جس کے ساتھ اسکا ایک افغانی ساتھی خلیل بھی ہلاک ہوا جن کے قبضہ سے مقتول شاہ فیصل سے چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…