جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہک مقبول نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مہک مقبول نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق مہک مقبول نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 15 مووز سے چیک میٹ کیا۔ بعدازاں انہوں نے مہک مقبول کو مبارکباد دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول میں بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی۔مراد علی شاہ اور انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا مقابلہ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے ہوا۔اس موقع پر وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیرِ کھیل محمد بخش مہر، آغا خان فاؤنڈیشن کے سلطان الانا اور زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے بھی موجود تھے۔مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔

انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔بعدازاں شہزاد رائے نے کہا کہ طالبہ مہک نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو شطرنج کے کھیل میں ہرا دیا، طالبہ کھیل کے دوران بہت پْراعتماد تھی۔شہزاد رائے نے کہا کہ مقابلہ کچھ دیر ہی چلا تھا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بہت اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کے لیے شطرنج کی طرف لانا ہوگا، وزیرِ اعلیٰ کے لیے خوشی کی بات ہے کہ انہیں انہی کے اسکول کی بچی نے ہرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…