نارنگ منڈی(این این آئی)تیز رفتار بس کی ٹکر سے کار میں سوار بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
افسوسناک حادثہ کالاخطائی نارووال روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے کار کو بری طرح کچل ڈالا حادثے میں کار سوار بہن بھائی خالد بٹ اور بے بی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ بیوی شیلہ شدید زخمی ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو تویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔