پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ میں پنجاب پولیس کی سابق خاتون اہلکار ملوث نکلی

datetime 17  فروری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا، متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔اس میں کہا گیا کہ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ خواتین کو اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے، آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے، آسیہ نامی خاتون نے ہی متاثرہ خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔بیان کے مطابق سعودی عرب میں قیام اور دیگر اخراجات کے لیے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافر گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے ، ملزمان کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پائے گئے۔بیان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی ایمرجنسی اسٹیمپ جعلی تھی، گرفتار ملزمان کی شہریت کو بھی مشکوک پایا گیا، گرفتار 2 ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…