بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

وہ واحد ایم این اے جو اپنی ماہانہ تنخواہ بھی نہیں لیتی

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔

گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔انہوں نے قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ میں بطور ممبر کوئی تنخواہ یا الاؤنس نہیں لینا چاہتی۔یاد رہے کہ حال ہی میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریکِ انصاف اور آزاد امیدواروں نے تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ جمع کرایا ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے منگل کو اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز (ترمیمی) بل 2025ء کو منظور کر لیا جس سے قانون سازوں کی تنخواہیں 1 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل رومینہ خورشید عالم نے ایوانِ زیریں میں پیش کیا تھا۔

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے مجوزہ قانون سازی کی مخالفت نہیں کی گئی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے نعرے لگائے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسمبلی کو ‘جعلی پارلیمنٹ’ قرار دیا۔جواب میں وزیرِ قانون نے قانون سازوں کو چیلنج کیا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی ناجائز ہے تو اس کی تنخواہیں نہ لیں۔اس دوران اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے ہر ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…