اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق، اس وقت لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور قدرے سرد ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری منگل کو پاکستان میں داخل ہوگا اور 19 فروری بدھ تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی توقع ہے۔
لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت آج 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز کی نسبت درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کل شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل (ہفتہ اور اتوار) کراچی میں دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔