اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پشاور میں مشہور ٹک ٹاکر سیما گل، جنہیں سائیکو ارباب کے نام سے جانا جاتا تھا، کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس میں پیش آیا، جہاں سے سیما گل کی لاش ملی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی موت نشہ آور گولیوں کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس نے لاش کو مزید تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس واقعے کا مقدمہ ٹک ٹاکر کے بھائی کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔