منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

گلگت بلتستان کےباسیوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 7  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ، اور مواصلات عبد العلیم خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی اور شمالی علاقہ جات میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کردار، ذرائع مواصلات کو وسعت دینے اور ذرائع آمدورفت کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شمالی علاقہ جات سیاحت کے لئے اپنی مثال آپ ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کے ساتھ منسوب ہے اور ہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے ان علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جو ان علاقوں کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تناظر میں وفاقی وزیر نے سیاحوں کے لیے ٹول ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی جس سے حاصل ہونے والا ریونیو این ایچ اے کے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے مقامی باشندے اس ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وفاقی وزیر کے ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت این ایچ اے کے ساتھ مل کر خطے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا، خاص طور پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبے میں انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور خصوصی طور پر Mـ6 اور Mـ9 موٹرویز جیسے بڑے روڈ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ آذربائیجان پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اہم سرمایہ کاری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان کے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کو دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔یہ ملاقاتیں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان خطے کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اور حکومت انفراسٹرکچر، سیاحت، اور تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…