جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت کی وضاحت کر دیپاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشدل شاہ کو ان کی تکنیک اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا، جبکہ فہیم اشرف کی واپسی پر کی جانے والی تنقید غیر ضروری ہے کیونکہ انہیں بطور فاسٹ آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیفنس سکس لاہور میں ایک نجی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں جاری سہ ملکی سیریز کی تیاری کے دوسرے روز بھی قومی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ سیناریو میچ کے دوران بلے بازوں اور بولرز نے سخت محنت کی اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز پاکستان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، نیٹس میں پریکٹس کے مقابلے میں سیناریو میچز سے کھلاڑی زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، کیونکہ انہیں حقیقی میچ کی صورتحال میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ نے سہ ملکی سیریز کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک بہترین تیاری قرار دیا اور کہا کہ جو ٹیم اس سیریز میں شرکت کرے گی، وہی چیمپئنز ٹرافی میں بھی میدان میں اترے گی، البتہ انجری کی صورت میں تبدیلی ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفیان مقیم نے اب تک صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے اور ابرار احمد کی موجودگی میں دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنا مشکل ہوگا، کیونکہ عام طور پر پلیئنگ الیون میں صرف ایک اسپنر شامل کیا جاتا ہے۔عاقب جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ ہوم کنڈیشنز میں بلے بازوں کو 300 سے زائد رنز بنانے ہوں گے، کیونکہ کرکٹ کا انداز اب تیز ہو چکا ہے اور 50 اوورز میں 300 یا اس سے زیادہ رنز بنانا عام بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ ان کی پیس بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی صلاحیت ہے، جو انہیں ایک اچھا آل راؤنڈر بناتی ہے۔انہوں نے خوشدل شاہ کی شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ان پر پہلے بھی غور کیا جا چکا تھا اور آسٹریلیا جانے سے پہلے بھی ان کا نام زیر بحث آیا تھا۔

صائم ایوب کی عدم موجودگی میں خوشدل شاہ کو موقع دینا ٹیم کے لیے ایک موزوں فیصلہ تھا، کیونکہ وہ ان کنڈیشنز میں بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری پر تبصرہ کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا ہے، کیونکہ بمراہ ان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا پلس پوائنٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہی ہے کہ تمام ٹیمیں ایک جیسی کنڈیشنز میں کھیلتی ہیں، اور ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…