اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

60 تولہ سونا اور خطیر رقم چوری کا معما حل، گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشری نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزمان پولیس کی گرفت میں ہیں، جنہیں تمام قانونی تقاضے پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے برآمد ہونے والی نقدی اور زیورات اصل مالک کے سپرد کیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…