راجووال (این این آئی ) ذہنی معذورلڑکی کو2بھائیوں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ایک ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ 16ون اے ایل کے رہائشی محنت کش نوید کی22سالہ ذہنی معذور بہن(ش) بی بی گھر سے نکلی جسے 2سگے بھائیوں رضوان اور عرفان نے گھیر لیا اور بہلا پھسلا کر سرسوں کی فصل میں لے گئے جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر باری باری ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر فوری کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ کے ایک مرکزی ملزم عرفان کوگرفتار کروا دیا،پولیس ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا ابتدائی طبی معائنہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کروا لیا گیا ہے،وقوعہ کے دوسرے ملزم رضوان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا،وقوعہ کامقدمہ اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا ہے کہ مقدمے میں دونوں نامزد ملزم بھائی ہیں،
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گاجبکہ اے ایس پی رینالہ کی زیر نگرانی اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،جنکی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ،ملزمان گناہ گار ہوئے تو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ کیس کے تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،اوکاڑہ پولیس وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی نیور اگین مہم کے تحت خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے ۔