ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریضوں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریضوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ماہر متعدی امراض ڈاؤ ہسپتال پروفیسرسعید خان کے مطابق شہر میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 جب کہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہورہی ہے۔پروفیسر سعید خان کے مطابق کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی،اس حوالے سے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نظام شیخ نے بتایا کہ سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 مریض اور جناح اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 150 سے 200 مریض آرہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں فی الوقت کورونا کے ٹیسٹ کی سہولیات نہیں ہیں اور کورونا وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دئیے تھے۔طبی ماہرین نے وائرل انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک پہننے اور خود کو ڈھانپ کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے ، ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…