پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا۔اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طرف سے محبت کا اظہار میرے لئے اعزاز ہے، شدیددھند کے باوجود طلبہ سے ملنے کیلئے فیصل آباد پہنچی، آج میرے والد سے ڈانٹ پڑے گی کہ دھند کی وجہ سیپائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی۔انھوں نے بتایا کہ 6 یونیورسٹیز میں جاکر اسکالر شپس دے چکی ہوں، خود جاکر اسکالر شپس نہ دیتی تو پتہ نہین چلتا کتنے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ دی ہے، 100فیصد میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے، بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کیبچوں کیلئے بھی اسکالرشپس لارہی ہوں انھوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آپ کی اسٹوری سن کر لگتا ہے 30 ہزار اسکالر شپ بہت چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال اسکالر شپ پروگرام 50 ہزار تک لیکر جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ پنجاب کے ہونہار اسٹوڈنٹ کیلئے وقف کردیا ہے، 30 ہزار اسکالر شپ میں سے 60 فیصد پنجاب کی بیٹیوں کو گئی ہیں، جن بچیوں نے اسکالر شپ جیتی ہیں لگتا ہے پنجاب میں گرلز پاور مضبوط ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نیلیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے، 40 ہزار نہیں1لاکھ تک لیکرجائیں گے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو بچے 60 فیصد یا اس سے اوپر نمبر لیں گے سب کو لیپ ٹاپس دیں گے، ہائیر ایجوکیشن کالجزبھی اس میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ بچے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مجھے شکریہ بولیں، یہ آپ کا حق تھا یہ آپ کے دن رات کی محنت تھی، سرجھکا کر نہیں اٹھا کر اسکالر شپ لو یہ آپ کا میرٹ اور محنت ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…