پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ… گور نر کی تردید

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

اس موقع پر سربراہ اے این پی ایمل ولی نے جملہ کس دیا کہ جانے دو یہ تو بچہ ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کچھ دیر بعد واپس اجلاس میں آگئے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے کے پی کو انسدادِ دہشت گردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مد میں کے پی کو 500 ارب روپے ملے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا کی جانب سے گورنر سے سوال کیا گیاکہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سے آپ کی ملاقات خوش گوار رہی تھی؟گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے جواب دیا کہ آپ کو غلط خبر ملی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…