پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی نے شہریوں کو روند دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مکینک کی شناخت 24 سالہ قاسم کے نام سے کی گئی جس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا جبکہ 18 سالہ جہانگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے پہلے نجی اسپتال بعدازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود افراد نے سرکاری کار چلانے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے انھیں نیم بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر مذکورہ بزرگ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی کوششیں کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں ایک موٹر سائیکل تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…