جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں سعودی عرب جیسی برفباری؟ محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ملک میں 100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں برفباری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ’حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کے دوران پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہوں گے، اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سعودی عرب کی طرح برفباری ہو سکتی ہے، بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ ہے‘۔

محکمہ موسمیا ت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ علاقے جغرافیائی اور موسمیاتی طور پر ایسی صورتحال کے لیے موزوں نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، لیکن ایسی غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…