اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔جاری بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی اور آئینی بینچ ختم کرنے پر بات کرنی چاہئے۔