پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

24 گھنٹوں میں بیرون ممالک جاتے ہوئے 35 مسافر آف لوڈ

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے اّف لوڈ کیا گیا۔ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر اّف لوڈ کیا گیا۔ ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے مسافر ندیم کو ویزا پروٹیکٹر اسٹیمپ نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔

پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو آف لوڈ کیا گیا، ایک خاتون کو فیملی وزٹ ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر سعودی عرب جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا۔ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نذیر نامی مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔محمد نبیل کو ٹورزم ویزا اور سید محمد علی کو ورک ویزہ پر آذربائیجان جاتے ہوئے ہوئے مناسب دستاویزات اور ویزا پروٹیکٹ نہ ہونے پر پرواز سے اتارا گیا۔محمد شکیل، محمد ایوب اور علی محمد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے ویزہ سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ندیم علی کو عارضی ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…