اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا’ شیر افضل مروت

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنیکا مطالبہ نہیں رکھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنیکامطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، میں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے آفر ہوئی ہے۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کیخلاف بیان بازی نہ کرنیکی بانی کی کوئی ہدایت نہیں آئی، بیرسٹرگوہر جینٹلمین ہیں، عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں اس کو نہیں جانتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…