کراچی(این این آئی) شہر قائد میں شدید سردی کے باعث 63 افراد کے مرنے کا انکشاف سامنے آیا ، 38 افراد کی تدفین اور کچھ کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن چوہدری شاہد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دسمبر سے اب تک مختلف مقامات سے تینتالیس لاشیں ملی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے نشے کے عادی افراد تھے جوسردی برداشت نہ کرسکے، ان کے پاس خود کو سردی سے بچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا۔چوہدری شاہد نے بتایا کہ مرنے والے نشے کے عادی افرادمیں ایک خاتون بھی شامل ہے، 43 میں سے 13 بے گھر نشے کے عادی افراد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی، سردی سے مرنے والوں کے پاس نہ تو گرم کپڑے تھے اور نہ کمبل وغیرہ۔
انہوںنے کہا کہ سردی سے بچنے کیلئے نشے کے عادی افراد نشے کی مقدار بڑھا دیتے ہیں اور نشے کی زائد مقدار اور سردی نشئیوں کی موت کاسبب بن رہی ہے۔ترجمان کے مطابق 38 افراد کی تدفین اور کچھ کو لواحقین کے حوالے کیا گیا جبکہ چھیپا سرد خانے میں اب بھی 25لاوارث لاشیں موجود ہیں، سردی کی شدت کی وجہ سے اموات زیادہ ہورہی ہیں۔کراچی میں دسمبر سے اب تک شہر بھر سے 43 بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق مرنے والے نشے کے عادی افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، 43 میں سے 13 افراد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق مرنے والے نشے کے عادی افراد سردی برداشت نہیں کرسکے، مرنے والوں کے پاس خود کو سردی سے بچانے کے لیے کوئی انتظام نہیں تھا۔