جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 30 مسافر آف لوڈ

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانے والے 30 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے فرید احمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزے پر بنگلادیش جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق آف لوڈ کئے گئے 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزا پر چین اور ملائشیا جارہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہے تھے جبکہ اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق افضل اور ارسلان ورک ویزے جبکہ سمیع اللہ، عدنان خلیل اور محمد عثمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔شبیر اور کامران بزنس ویزے پر سعودیہ، شاہ رخ وزٹ ویزے پر یوگنڈا جارہا تھا، اسی طرح محمد اور عبدالستار کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔تمام افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…