ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کے آنے سے ہمارے لیئے بھلائی کی توقع نہیں ،شیر افضل مروت

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی توقع نہیں کہ ٹرمپ کے آنے سے ہمارے لیے بھلائی آئیگی، ہمیں عدلیہ سے توقعات ہیں،بانی کوہاؤس اریسٹ کی آفرحکومت اوراسٹیبشلمنٹ کی طرف سے محسن نقوی نے کی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں مذاکراتی عمل کے دوران بانی کوئی بیان نہ دیں، 2سے3دن میں جوچیزیں ہوئیں،اس سے مایوسی پھیل رہی ہے، ہم روزانہ توقع کرتے ہیں ہماری ٹیم کی بانی سے ملاقات ہوگی۔شیرافضل مروت نے کہاکہ خواجہ آصف کا بیان اور ہماری قیادت کی پریس کانفرنس ڈارک پکچر پیش کر رہے ہیں ، امید ہے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی (آج)بدھ کو بانی سے ملاقات کرا دی جائے گی، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا پا رہی، بانی پی ٹی آئی سے وہی ملاقات کراتے ہیں،حکومت کا عمل دخل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت دلچسپی لیتی تو بانی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہو چکی ہوتی، سپیکر قومی اسمبلی سے بات کرنے کی کوشش کی،انہوں نے فون نہیں اٹھایا، مذاکرات کے 2ادوار میں مثبت چیزیں ہوئیں، حکومتی عمائدین اتنے بے بس تو نہیں ہو سکتے کہ ملاقات نہ کرا سکیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی سے ملاقات کیلئے ایک دن رکھا ہوا ہے، ایک دن بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات آگے نہ بڑھے تو شاید دوبارہ ٹیبل پر آنا مشکل ہو گا، اگر ملاقات نہیں کرانی توآنے والا وقت ہمارے لیے ماضی سے بدتر ہو گا، لگتاہے ان کی سوچ کچھ اور ہے، 2ڈھائی سال میں ہم پرشفقت ہوتی تو ہمارے رویے بدل چکے ہوتے، بانی جو باتیں کر رہے ہیں،ماضی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی کیں، رچرڈ گرنیل کی اپنی رائے ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی کوہاؤس اریسٹ کی آفرحکومت اوراسٹیبشلمنٹ کی طرف سے محسن نقوی نے کی، بانی پی ٹی آئی کے ہاس اریسٹ کی آفر مسترد کردی گئی، بانی کو 22دسمبر کو رہا کرنے کی پیشکش بھی محسن نقوی کی طرف سے کی گئی، اب کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، محسن نقوی کو مذاکرات کا حصہ بناتے تو اب تک ملاقات ہو چکی ہوتی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…