جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈھائی فٹ قد کی بزرگ خاتون ہمت کارڈ بنوانے سرگودھا سے لاہور پہنچ گئیں

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ڈھائی فٹ قد کی بزرگ خاتون ہمت کارڈ بنوانے سرگودھا سے لاہور پہنچ گئیں۔ 55سالہ شمیم بی بی نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں بھی ان کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی، وہ ہمت کرکے سرگودھا سے لاہور پہنچی ہیں تاکہ ہمت کارڈ بنوا سکیں۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی معذوری کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہوسکی جبکہ ان کے والدین اورحقیقی بہن بھائی فوت ہوچکے ہیں، وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور کسی کے گھر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک صاحب حیثیت شخص نے انہیں عمرہ پر بھیجا تھا۔

اس کے لیے انہوں نے پاسپورٹ بنوایا تھا۔ پاسپورٹ بننے کی وجہ سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں ان کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں غیرشادی شدہ ہوں اور میں نے بیرون ملک سفر کیا ہے اس وجہ سے اہل نہیں ہوں۔شمیم بی بی نے نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ وہ بھیک نہیں مانگنا چاہتیں، وہ چاہتی ہیں کہ حکومت ان کی ماہانہ مالی معاونت کرے تاکہ وہ دو وقت کی روٹی کھاسکیں۔ اسی لئے وہ پنجاب سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے آفس آئی ہیں تاکہ ان کا ہمت کارڈ بن سکے۔دوسری طرف پنجاب سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے حکام نے شمیم بی بی کو یقین دہانی کروائی کہ انہیں ہمت کارڈ دیاجائے گا، اور اس کے لئے انہیں دوبارہ لاہور آنے کی ضرورت نہیں ہے، سرگودھا میں ہی سوشل ویلفیئرکا عملہ ان سے رابطہ کرکے ان کا کارڈ بنائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…