جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سردی بڑھنے سے دل کے مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد تک اضافہ

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)کڑاکے کی سردی، دل کے معاملات کو بھی زیر و زبر کرنے لگی، ہسپتالوں میں آنے والے دل کے مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا، طبی ماہرین نے سرد موسم کے دوران دل کے مریضوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی تلقین کر دی۔شدید سردی شروع ہونے کے بعد سے ہسپتالوں میں جہاں کھانسی، نزلہ، زکام اور دیگر امراض کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہیں دل کے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد تحسین کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم کے دوران شریانیں کسی حد تک سکڑ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، شریانوں میں موجود چکنائی بھی خون کی گردش میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اِن حالات میں خون کی مناسب مقدار نہ ملنے کی وجہ سے دل کو معمول سے زیادہ طاقت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے جس کے باعث طبی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، خصوصا اُن کے لئے جو پہلے سے دل کے مریض ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…