پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی لینڈنگ، دوڑ کر پرواز کرنے کی ناکام کوشش

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا ہینگرز میں آوارہ کتوں کی بہتاب فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کتے ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے، ماضی میں آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمدورفت مسلسل جاری رہتی ہے، آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب گزشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا تھا، جنرل ایوی ایشن ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی تھی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…