جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے’ شاہ محمود قریشی

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کے لیے خطرہ ہو گی، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں، ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے، ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی، بلاول کو پتہ ہونا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے، پاکستان قائم و دائم رہے گا، سیاسی دانشمندی وقت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…