پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

خاتون کو نازیبا وڈیوز اور تصاویر سے آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)خاتون کو نازیبا وڈیوز اور تصاویر کے ذریعے آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی میں سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مغیث ہمایوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے چھاپا مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خاتون شہری کی نازیبا وڈیوز اور تصاویر بنائیں اور ان کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم سے برآمد موبائل فون ضبط کر لیا گیا، جس سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور وڈیوز متاثرہ کے خاندان کے افراد کو بھی بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…