پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سجاول گھومنے آئے غیر ملکی جوڑے سے فون چھیننے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول (این این آئی)سجاول میں پولینڈ کے سیاح جوڑے سے فون چھیننے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس پر ٹھٹہ اور سجاول کے انچارچ ڈی آئی بی کو معطل کر دیا گیا ہے۔سجاول میں بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں سے رہزنی کی واردات کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار، وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد کے نوٹس لینے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ سیاح جوڑے نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی سائیکلوں پر سوار سجاول میں جا رہے تھے کہ بائیک پر لوگ آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے فون چھین لیے اور ہماری تلاشی بھی لی۔سیاح نے کہا کہ مقامی افراد کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی جس کے کچھ دیر بعد پولیس اور ایس ایس پی آ گئے، پولیس نے ہمیں سپورٹ کیا، رہائش دی اور دوسرے فون بھی دیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پولیس کی کارکردگی سے خوش ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی سیر پر نکلے ہوئے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو 29 دسمبر کو دن دیہاڑے سجاول تا بدین بائی پاس پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…