پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی اے نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی۔پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جائے گا، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے، سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ وی پی این سروس پرووائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہوں گے۔پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا، حکومت لائسنس کی مد میں ایک سے 3 لاکھ روپے وصول کرسکے گی۔ذرائع کے مطابق وی پی این سروس پرووائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی سے ٹریک کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسو سی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…