ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیے

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)بہاولپور میں فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے محنت کش کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دئیے۔ریسکیو نے زخمی خاتون کو پہلے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا، حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی خاتون کے خاوند کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے سے مزدور کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی گھر میں جلانے کیلئے علاقے سے لکڑیاں اٹھانے گئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے پرانی رنجش کی بنا پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بری طرح نوچ ڈالا۔ محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کروانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…