جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثہ’ مرکزی ملزم کا بہنوئی گرفتار، وجہ سامنے آگئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکی (این این آئی)یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ کے بہنوئی انس اقبال کو کامونکی سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا بہنوئی انس اقبال پاکستان میں ایئرپورٹ کے معاملات دیکھتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کا سبب بننے والی انسانی اسمگلنگ کے ریکٹ کا سرغنہ عثمان ججہ غفلت کی وجہ سے ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عثمان ججہ اور لیبیا میں موجود بھائی خرم ججہ انسانی اسمگلنگ کا ریکٹ چلاتے ہیں۔سیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی حادثے سے 11 دن پہلے مخالفین پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے سیالکوٹ جیل میں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں عثمان ججہ کا کردار سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے حکام اس کے پہلے سے گرفتار ہونے کا اطمینان کرکے بیٹھ گئے تھے۔دوسری طرف جب عثمان ججہ کو جب کشتی حادثے کا علم ہوا تو اس نے فائرنگ کیس میں ضمانت کروائی اور رہائی کے بعد سے روپوش ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نہ تو عثمان ججہ کو یونان کشتی حادثے میں نامزد کر کے گرفتاری ڈالی تھی اور نہ ہی باضابطہ طور پر سیالکوٹ پولیس کو رہا نہ کرنے کا کہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے زبانی طور پر کہا تھا جبکہ سیالکوٹ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایف ا?ئی اے کا کہنا ہے کہ مفرور انسانی اسمگلنگ سرغنہ عثمان ججہ کا نام اسٹاپ لسٹ مں ڈال دیا گیا، غفلت برتنے والے ایف آئی اے ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو عثمان ججہ کا جوڈیشل ریمانڈ ہوا، 18 دسمبر کو ایف آئی اے ٹیم جیل پہنچی تو رہا ہو چکا تھا، عثمان ججہ کو 17 دسمبر کو ضمانت مل گئی، پولیس افسران نے ایف آئی اے کو لاعلم رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…