جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

مولانا کے قد کے سیاستدان بہت کم،وہ ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں،مفتاح اسماعیل

datetime 20  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاستدان بہت کم ہیں، مولانا صاحب ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے ٹیکس نہیں لگنے دیا، پنشن ریفارمز نہیں کیں، وزیر اعظم معاشی اصلاحات نہیں چاہتے وہ سیاسی مفادات کو آگے لے آتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ درآمدات میں7 فیصد کمی آئی ہے، ٹیکس ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے اور اگر معاشی اشاریے مثبت نہیں کیے تو سرمایہ کاری نہیں بڑھ سکتی۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…