ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے سابق صدر عارف علوی کو کلین چٹ دے دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اےنے سابق صدر کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعارف علوی کے خلاف اس کے پاس کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں میں کہا گیا کہ ایف آئی اے میں سابق صدر کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے صوبے میں سابق صدر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ سرکاری وکیل نے مقف دیا کہ مختلف محکموں سے تفصیلات جمع کرنی ہے۔جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ آئی جی سندھ اگر مقدمات کی تفصیلات کے لئے ذمہ دار نہیں تو کون ہے؟ کیا ایف آئی آر چھپائی جارہی ہیں؟ سرکاری وکیل نے مقف اپنایا کہ ایف آئی آر میانوالی میں درج ہے اور حفاظتی ضمانت یہاں سے حاصل کی ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے درخواست گزار کو خدشات ہیں کہ یہاں بھی مقدمات درج ہوسکتے ہیں، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہو کہا کہ ہم نے اسی لیے ریکارڈ منگوایا ہے۔عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے سابق صدر کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…