منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سفاک ماں نے نامحرم مرد سے تعلقات کیلئے سگے بیٹے ،شوہر کو قتل کروادیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں خاتون نے آشنا سے بیٹے اور شوہر کو قتل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے رشکئی بازار کے کاشف تکہ فروش اور والد کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنی سگی ماں نے آشنائی کی خاطر آشنا ہی سے اپنے شوہر اور بیٹے کو قتل کروایا تھا۔پولیس کے مطابق دہرے اندھے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارباز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ رشکی بازار میں میرا بھائی کاشف تکے فروخت کرتا تھاوہ والد سلیم خان کے ساتھ کام ختم کر کے واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے اور پھر اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔

درخواست گزار نے بتایا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے نسیم خان ایس ڈی پی او رسالپور سرکل کی میں اشفاق خان کو اس اندھے قتل کیس کے اصل حقائق منظر عام پر لانے اور ملزمان کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔تفتیشی ٹیم نے اس اندھے قتل کیس واردات میں مقتول کی بیوی فہمیدہ کو شامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران تفتیش تمام حقائق سے پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ میرے شکیل ولد اسرار ساکن رشکئی کے ساتھ دوستانہ مراسم تھے اور ان مراسم میں میرا شوہر آڑے آرہا تھا۔ملزمہ نے بتایا کہ ہم نے صلاح مشورہ کیا کہ میرے شوہر کو درمیان سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پھر لڑکا نے موقع ملتے ہی فائرنگ کردی جس میں میرا شوہر اور بیٹا جاں بحق ہوا۔گرفتار ملزمہ فہمیدہ نے مقامی عدالت کی روبرو اقبال جرم کرلیا ہے، اعتراف جرم کے بعد پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…