منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ہم ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،علی امین

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے بارہ کارکن شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں،حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے لاپتا افراد میں بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اس حوالے سے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کیے جائیں۔ پشاور میں تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جب تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرتے اس وقت تک ہماری تحریک جاری رہے گی، حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے لاپتا افراد میں بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اس حوالے سے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کیے جائیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت روزانہ ڈرامہ بازی کررہی ہے، میڈیا بھی دباؤ کی وجہ سے اس معاملے کو کوریج نہیں دے رہا، میں واضح پیغام دے رہا ہوں گولی کیوں چلائی اس کا جواب حکومت کو دینا پڑے گا، اس سے پہلے بھی پاکستان میں نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا، گولی کس نے چلائی اور کس کے حکم پر چلائی ہر ایک بندہ جواب دہ ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم اس کا جواب بھی مانگیں گے اور آپ کو جواب دینا پڑیگا، یہ جو مداری میڈیا پر بٹھائے گئے ہیں اور جو کہہ رہے ہیں کہ گولی نہیں چلائی،جو ہمارے 12 تصدیق شدہ شہدا ہیں اس کے علاوہ جو 100 سے زائد زخمی ہیں جبکہ مزید کی تصدیق ہو رہی ہے ہم چھوڑیں گے نہیں آپ کو جواب دینا پڑے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ واضح پیغام ہے کہ جو صوبوں میں نفرت پھیلانے کی سازش شروع کی گئی ہے یہ سازش بھی ناکام ہو چکی ہے، اپنی کرسی اور لوٹی ہوئی رقم کو چھپانے کیلئے آپ لوگوں نے پہلے بھی ملک کو توڑا ہے اور ابھی پھر جو سازش کررہے ہیں اور نفرتیں پیدا کررہے ہیں، آپ کی دلچسپی لوٹی ہوئی رقم کو تحفظ دینے میں ہے اور ملک سے نکل جانا ہے مگر ہمیں پاکستان میں رہنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…