بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

دہرے قتل کا مقدمہ: سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اشتہاری قرار

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(این این آئی) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا، چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، چودھری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایماء مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…