ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اگر عدالت نے نوٹس کیا تو بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش بھی کرنا پڑے گا، جسٹس امین الدین

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور پوچھا کہ کیا حکومت اس درخواست کو چلانا چاہتی ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست پر سماعت چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ اگر عدالت نے نوٹس کیا تو بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش بھی کرنا پڑے گا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کیوں جذباتی ہو رہے ہیں؟ عدالت آپ کو راستہ دکھا رہی ہے۔

عدالت میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرا دیا ہے، عدالت کا زبانی حکم ان تک نہیں پہنچ سکا تھا، موبائل سروس کی بندش کے باعث وکلاء کا رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو نوٹس ہوا ہے؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نوٹس موصول ہونے پر ہی جواب جمع کرایا ہے۔بعدازاں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…