ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ پر 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے دوران کنٹینر ہٹانے اور اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کے الزام میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا، پولیس نے انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو طلب کیا تھا لیکن مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وزیراعظم کے مشیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…