اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں ہوئیں، احتساب نہ کیا تو دروازہ کھل جائے گا’ خواجہ آصف

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، اِن کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے ایک دروازہ کھل جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے احتساب کا فریم ورک تیار ہے اور اْسے مزید بہتر بھی کرلیا جائے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا تحقیقات کرانی ہے؟ سارے ثبوت اور اعترافات تو موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی ورنہ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سینیئر ترین ججز وہی ہیں جنہیں حال ہی میں ایک شکایت ہوئی ہے اور انہوں نے خط لکھا ہے۔خواجہ آصف نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال دینا چاہتے ہیں، ضرور دیں یہ ناکام ہوگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…