جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے 3200صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا کے درمیان اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے ۔سیکرٹری اطلاعات طاہر اضا ہمدانی اور سی ای او روڈا عمران امین نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔

اس موقع پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،سلیم ساگر اور کرنل ریٹائرڈ عابد بھی موجود تھے ۔لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران کو فارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کو ڈی جی پی آر سے فارم ملیں گے۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئندہ چندروز میں جنرنلسٹ ہاسنگ سکیم فیز ٹو کا پراسس مکمل کردیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں ،تمام صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے،اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایف بلاک کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…