پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی غلط حکمت عملی سے عمران خان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پہلے بھی ان کی مشکلات بڑھیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فائنل کال میں کوارڈنیشن کی کمی ہماری ناکامی کا سبب بن گئی،ہماری غلطیوں کا نقصان، بانی پی ٹی آئی کو اٹھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم فائنل کال سے وہ نتائج حاصل کرسکیں، جو کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بانی چیئرمین کی مشکلات بڑھائی گئیں ، سیل کی بجلی بند کی گئی، ملاقات پر پابندی لگائی گئی، اب ہماری غلط حکمت عملی وجہ سے بانی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔