اسلام آباد (این این آئی) بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوال کیا ہے کہ بشری عمران خان کہاںہیں؟،گنڈاپور کی پریس کانفرنس میں وہ سامنے نہیں آئیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا کہ میں نے کہا تھا ناں کہ بشری عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لئے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئیں ہی نہیں۔
بعدازاں وزیراعلی خیبرپختونخوا کنڈا پور کی پریس کانفرنس بارے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام نیوز چینلز نے احتجاج کے تمام حصوں کور نہیں کیا لیکن پریس نیوز نشر کی، ایسی پریس نیوزجس میں صرف کھوکھلے لفظ ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ بشری عمران خان کہاں ہیں؟ گنڈاپور کی پریس کانفرنس میں وہ سامنے نہیں آئیں۔