منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی۔محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور ڈی چوک پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملے۔وزیرِ داخلہ نے جوانوں کی جوانمردی کی تعریف کرتے ہوئے ڈی چوک اور دیگر علاقے کلیئر کرانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شر پسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سڑکوں کی فوری صفائی کا حکم دیتے ہوئے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جرأت مندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں، پْرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…