منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے، عظمیٰ بخاری

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ پنکی پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں، فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ پنکی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر بھی دیا، بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو دائو پر لگا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو سال میں بڑی محنت سے چین اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کیے، ایک جاہل اور انپڑھ خاتون دوست ممالک کے خلاف بیان دے کر کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟،۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔ پاکستان کے عوام اب ان دونوں نوسر بازوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں،فتنہ پارٹی پاکستان اور قوم کے لئے ناقابل قبول ہوچکے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…