اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ کا پاکستان کیلئے 37 ارب روپے کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے 108ملین پاؤنڈ (37ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ فنڈنگ نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔فنڈنگ سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ ہو گا ،۔

برطانوی وزیر کی طرف سے اعلان اس رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر عمل نہ کرنے کی تخمینہ لاگت اگلے 25 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ نئی فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی آج کل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی عوام اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی کاروباروں کی مدد اور مہارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔برطانیہ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے، اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…