اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے26 نمبر چونگی کے اطراف میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نفری کے ہمراہ 26 نمبر چونگی طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نفری مستقل بنیادوں پر 26 نمبر چونگی اور اطراف میں تعینات رہے گی۔