جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں،جسٹس عائشہ کو آئینی بینچ سے الگ کر دیا گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے جسٹس عائشہ ملک کو سات رکنی آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا۔جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آئینی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے شرکت کی۔ تین رکنی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے منٹس جاری کر دیے گئے۔

اجلاس میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل بارے کیس مقرر کرنے کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میٹنگ منٹس کے مطابق جسٹس عائشہ ملک 9 مئی ملٹری کورٹس کیس سن چکی ہیں، فیصلے کے خلاف اپیل سات رکنی انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے جس پر سات رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، ملٹری کورٹس سے متعلق معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بجھوایا جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن ساتویں ممبر کی نامزدگی کریں۔اجلاس میں آئینی مقدمات کے لیے علیحدہ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئینی مقدمات کی درجہ بندی کرکے سبز ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 186 اے کے ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں مقدمات کی منتقلی کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے، آئینی بینچ کے ججز کے سامنے روزانہ پانچ چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑھتے کام سے نمٹنے کے لیے نامزد آئینی ججز نے سول جج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں آئینی بینچ کے طریقہ اور قواعد و ضوابط سے متعلق رجسٹرار کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کے مشورے سے رجسٹرار سپریم کورٹ قواعد و ضوابط طے کریں گے۔

آئینی بینچ کمیٹی نے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول جج کی معاونت مانگ لی ہے، رولز فائنل ہونے تک جلد سماعت کی تمام درخواستیں آئینی بینچ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ ٹھوس آئینی اور قانونی سوالات ہونے پر مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا سکتی ہے، ججز کمیٹی کو آئینی بنچ کے لیے سپریم کورٹ میں الگ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…