جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرے گا، یونٹ کے ذریعے ہر رکن کے قافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکھٹا کرے گی جبکہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماں کو فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کرلیا۔پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنے کی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے، صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لیے ویب سائیڈ تشکیل دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائیگا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…