اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پھر بیٹا بنالے ، خواجہ آصف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے ۔علی امین نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے ناحق جیل میں قید ہے، اس کے علاوہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین نے زیادہ باتیں اپنے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے کیں، آج کے اجلاس کا اہم پوائنٹ بھی دہشتگردی سے نمٹنے پر غوروخوض کرنا ہی تھا ، اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر محیط ہے، انہوں نے ساری عمر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 9مئی والا پل کراس کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 25نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے نہیں پتا، بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کا ثبوت مانگا تھا ، انہیں ویڈیوز دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندر اسٹیبلمشمنٹ سے معافی تلافی سمیت سب کچھ کرنے پر تیار ہیں، باہر بڑھکیں مارتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں عمران کی ہدایت پر کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…