منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

15سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والا والد کا دوست نکلا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے درزی کی دکان میں زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔کورنگی پولیس نے ریپ کیس کے ملزم پرویز مسیح کوگرفتار کرلیا، ایس ایچ او ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز گرفتاری کے ڈر سے چھپا ہوا تھا، شعبہ تفتیش پولیس کیساتھ ملزم کا میڈیکل کروائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم 15 سالہ لڑکی کے والد کا دوست ہے اور 2 روز قبل ہی لڑکی کی منگنی ہوئی تھی۔ملزم پرویز کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، واقعہ 15 تاریخ کو اسکول کے سامنے درزی کی دکان پر پیش آیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گہا کہ 17 تاریخ کو لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر زیادتی کا پتہ چلا، بہن کے مطابق وہ مہندی سینٹر جارہی تھی محلے دار پرویز مسیح نے اشارہ کرکے بلایا اور والد کا نمبرمانگا والد کا نمبر دینے لگی تو دکان میں گھسیٹ کر شٹر بند کردیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق زبردستی کپڑے اتار کر برہنہ کردیا اور زنا کرتا رہا، میں نے بہت شور شرابہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنا پھر کچھ دیر بعد کپڑے پہنا کر کہا اب گھر چلی جاو میں گھبرائی ہوئی گھر پر آئی ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…